پانامہ لیکس، سپریم کورٹ کی چوتھی سماعت سے قبل سابق قطری وزیراعظم حماد بن جاسم الثانی کا جے آئی ٹی کو بھیجا گیا تیسرا خط بھی سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا، جس میں جے آئی ٹی کو آئندہ ہفتے کے آخر میں دوحہ مدعو کیا گیا ہے۔

حماد بن جاسم کی جانب سے جے آئی ٹی کو یہ خط رواں ماہ 17 جولائی کو لکھا گیا، جس میں پہلے بھیجے گئے 2 خطوط کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنے خط میں سابق قطری وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان پر پاکستانی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

حماد بن جاسم نے پاکستان آکر کسی بھی عدالت یا ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY