مقدس مقامات کی بین الاقوامی حیثیت کا قطری مطالبہ اعلان جنگ ہو گا، سعودی عرب

0
879

سعودی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ مقدس اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دیے جانے کا قطری مطالبہ ’اعلان جنگ‘ ہو گا۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے مطابق ان کا ملک یہ حق رکھتا ہے کہ اگر کوئی سعودی عرب میں واقع انتہائی اہم اسلامی مقامات کو بین الاقوامی حیثیت دینے کا مطالبہ کرے تو وہ اپنا ردعمل ظاہر کرے۔

العربیہ نیوز ویب سائٹ پر جاری کردہ الجبیر کے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر قطر یہ مطالبہ کرتا ہے تو وہ سعودی عرب کے خلاف ’اعلان جنگ‘ تصور کیا جائے گا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے مابین کشیدگی جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY