لاہور میں پی ٹی آئی جلسے کو مقررہ وقت چھ بجے ختم کروا دیا گیا

0
919

لاہور میں جاری پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا جس کے باعث ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے مطابق جلسہ منتظمین جلسے کے اختتامی اوقات پرفوری عمل کریں، جلسہ ختم کرنے کا وقت 6 بجے تک تھا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے، این او سی کی خلاف ورزی پرقانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

لائٹس بند سے جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔ دوسری جانب جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا۔ پی ٹی آئی جلسہ انتظامیہ کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت گیا ہے۔

جلسہ گاہ کی جانب جانے والے تمام راستے کھلے ہیں، جلسے کے لیے اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے اور کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جلسہ گاہ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور رنگ روڈ پر قیدیوں کی گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔

جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی جا رہی ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں شامل ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگنا ہو گی، ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی،کسی اشتہاری یا مجرم کا آڈیو یا ویڈیو پیغام نشر نہیں جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY