پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہےکہ نگران حکومت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پیدا کردہ تناؤ کی صورت حال ختم کرے، بطور جذبہ خیرسگالی گرفتار خواتین کی رہائی کااعلان اچھی پیش رفت ہوگی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ بہتر یہی ہوگا کہ نگران سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیر جانبدار ہوں، غیرجانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تا کہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے خود وضاحت کردی ہےکہ نگران وزیراعظم ان کی چوائس نہیں تھے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ توقع ہےکہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤ کی صورت حال میں کمی آئےگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY