برطانیہ کےجنوبی ساحلی علاقےسسیکس میں کیمیائی دھندچھا گئی، جس سے100سے زائد افرادمتاثر ہوئے، آنکھوں اور گلےمیں جلن کی شکایت پر انہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 133افراد کو طبی امداد ی گئی۔ کیمیائی دھند کے بعد برلنگ گپ ساحل کو خالی کرالیا گیا۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کےباعث آنکھوں اورگلےمیں جلن محسوس ہونےلگی۔

سسیکس پولیس کہنا ہے کہ کیمیائی دھند کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا تاہم اس حوالے سے پتاچلایا جارہا ہے کہ یہ کیوں پیدا ہوئی۔
پولیس نےشہریوں کوساحل پرجانےسےمنع کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،علاقہ مکین گھروں کےدروازےاورکھڑکیاں بندرکھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY