ورلڈالیون کےکھلاڑی لاہور سےدبئی روانہ ہوگئےجہاں سےوہ اپنےاپنے وطن جائیں گے۔
پاکستانی شائقین میں خوشیاں بکھیر نے والے ورلڈ الیون کے کھلاڑی خوشگوار موڈ میں ایئرپورٹ پہنچے۔
روانگی سے پہلے ہوٹل ملازمین کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ایئرپورٹ پر موجود عملے سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔
لاہور میں میچوں کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ رہیجس سےغیر ملکی کھلاڑی بھی مطمئن رہے۔
پاکستانی قوم نےغیر ملکی کھلاڑیوں کے دل جیت لیے،ان میں سے بیشتر نے دوبارہ پاکستان آکر کھیلنے کا عزم کیا ۔
دوسری جانب پاکستان کو امن کا ثمر مل گیااور غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا راستہ کھل گیا ہے۔
ورلڈ الیون کے بعد اب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY