عراق کی فوج نے مغربی صوبے انبار میں جہادی تنظیم داعش کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ان میں سب سے پہلے عَنہ نامی شہر کا قبضہ چھڑایا جائے گا۔ اس شہر پر داعش نے سن 2014 میں قبضہ کیا تھا۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عراق کے اندر ہر ایک انچ کو داعش کے قبضے سے چھڑانا اُن کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس فوجی مہم کے لیے مقرر مشترکہ آپریشن کمانڈ کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر یاراللہ نے بتایا ہے کہ فوج کامیاب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ عَنہ کے علاوہ جہادی تنظیم کرکوک صوبے کے اہم شہر الحویجہ پر بھی قبضہ رکھتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY