وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ہیں اور وہ کسی بھی وقت دوسرے ملک منتقل ہوسکتے ہیں۔

عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ کے فیصلے تک شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY