امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 59 ہوگئی جبکہ 500 سے زائد افرا د زخمی ہیں۔
حملہ آور اسٹیفن پیڈوک ارب پتی پراپرٹی تاجر نکلا ، پولیس حملہ آور کے ساتھی کی تلاش کررہی ہے، اب تک حملے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
واقعے کے سوگ میں وائٹ ہاؤس اور سینیٹ میں خاموشی اختیار کی گئی جبکہ پیرس میں ایفل ٹاور کی لائٹس واقعے کے سوگ میں بجھادی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس ویگاس حملہ آور64 سالہ سفید فام امریکی شہری اسٹیفن پیڈوک نے کیا تھا جو ارب پتی اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا ۔ اسٹیفن کی زیر ملکیت دو طیارے بھی تھے۔ حملے سے قبل اسٹیفن نے 70 ہزار ڈالر مالیت کا جوا بھی کھیلا تھا ۔











