پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جمعرات چھبیس اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم پوری طرح مستعد اور فارم میں ہے اور کھلاڑیوں نے جم کے پریکٹس کی ہے

ادھر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے آخری ٹی 20 میچ کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں ،اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کی تیاری اور دیگر مرمتی کام کیا جا رہا ہے ۔
پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے بعد اب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تاریخی میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغا ز کر دیا گیا ہے، وکٹوں کی تیاری اوراسٹیڈیم کے انکلوژرز کی نشستوں کی دھلائی کا کام جاری ہے جبکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نشستوں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے، ڈریسنگ روم کی صفائی کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کو خوب چمکایا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کا موقف ہے کہ گزشتہ ماہ ورلڈالیون کی سیریز کی وجہ سے زیادہ کام کی ضرورت نہیں ،جہاں کوئی کمی رہ گئی ہیں اسے بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر پی سی بی نے 26 اکتوبر سے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں لوگوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY