جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام کی وجہ سے دباؤ میں آئے ہوئے برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

فیلن نے وزیر اعظم ٹریزا مے کے نام بدھ کو اپنے ایک خط میں لکھا کہ ممکن ہے کہ ماضی میں ان کا رویہ بہت اعلٰی معیار کا نہ رہا ہو۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2002ء میں ایک عشائیے کے دوران بار بار ایک خاتون صحافی کے گھٹنے پر ہاتھ لگایا تھا۔

فیلن اپنے خلاف ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیلن صرف وزیر دفاع کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں اور وہ آئندہ بھی پارلیمان کے رکن رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY