خانہ جنگی کے شکار ملک شام کا تیل کی پیداوار کے لیے مشہور مشرقی شہر دیر الزور اب دوبارہ مکمل طور پر دمشق حکومت کے دستوں کے قبضے میں ہے۔ یہ شہر شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا آخری بڑا گڑھ تھا، جس پر داعش نے سن 2014 سے قبضہ کر رکھا تھا۔
لندن میں شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ صدر اسد کی حامی فوجوں کا اس شہر پر مکمل قبضہ روسی فضائیہ کی طرف سے شدت پسندوں کے خلاف کیے جانے والے فضائی حملوں کی مدد سے ممکن ہو سکا۔ شام میں داعش کے زیر اثر علاقہ اب صرف دریائے فرات کے قریب ایک خطے اور کچھ صحرائی علاقے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔













