جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ’وسیع تر اتحاد‘ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
چانسلر میرکل کی قیادت میں گزشتہ مخلوط حکومت میں بھی ان جماعتوں کا اتحاد تھا۔ تاہم حالیہ انتخابات میں ایس پی ڈی کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اس جماعت نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
چانسلر میرکل کی جماعت نے پارلیمان میں دیگر دو نسبتا چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم مخلوط حکومت بنانے کے لیے یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہو پائے تھے۔
واضح رہے کہ ایس پی ڈی نے ابھی مخلوط حکومت بنانے کے لیے مذاکرات کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔












