نائجیریا کے شمال مشرق میں ایک مارکیٹ میں ہوئے دو خودکش بم دھماکوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملے بیو نامی علاقے میں کیے گئے اور ان میں دو لڑکیوں کو استعمال کیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق خودکش بمبار لڑکیوں نے ایک غیرسرکاری تنظیم کے زیرنگرانی چلنے والے امدادی خوراک کی تقسیم کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ بیو کا علاقہ میداگوری شہر سے 185 کلومیٹر دور ہے۔

فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام خودکش حملوں کے لیے لڑکیوں کو استعمال کرتی رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY