سفارت خانہ پاکستان کویت میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش
کویت: سفارت خانہ کویت میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منایا گیا جس میں پاکستانی سکولوں کے بچوں نے قائداعظم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔عزت مآب جناب غلام دستگیرمہمان خصوصی تھے
عزت مآب جناب غلام دستگیر نے اپنے خطاب میں فرمایا اگرچے پاکستان قائداعظم محمد علی جناح قیادت میں لاکھوں قربانیوں کے پعد قائم تو ہو گیا لیکن اس سے خاطر خواہ بہتر نتائج حاصل نہیں ھوسکے پھر بھی آنے والے وقت میں بہتری کی امید ھونی شروع ھورھی ھے
سفیر پاکستان نے تقریب میں پاکستانی سکولوں کے بچوں اساتذہ کرام سفارت خانہ پاکستان کے عملے اور شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ورکنگ آورز ھونے کے باوجود بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کو منانے کے لئے سفارت خانہ پاکستان کویت میں تشریف لائے
طارق اقبال ، کویت












