آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا۔

قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر تین پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھارتی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ شکست پر اپنی عوام کو مطمئن کرنےکا تسلسل ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا یہ پروپیگنڈا کررہا ہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کو عبور کیا اور پاکستانی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY