ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کھانے سے بڑھتے ہوئے بچوں کی دماغی نشوونما بہتر ہوتی ہے، اور ان کا آئی کیو لیول بھی زیادہ ہوتا ہے۔
یونیورسٹی آف پنسلوینیا میں نرسنگ اسکول کے چینی پروفیسر جیان ہونگ لیوکا کہنا ہے کہ اگر اسکول میں بچوں کی پرفارمنس بہتر بنانی ہے تو پھر کھانے کی ٹیبل پر مچھلی لازمی ہے۔
ریسرچ میں نو سے گیارہ سال کی عمر کے پانچ سو اکتالیس چینی بچوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی گئیں کہ وہ ہفتے میں کتنی بار مچھلی کھاتے ہیں؟ رات اور دن میں کتنا سوتے ہیں؟
تحقیق کے مطابق ان بچوں کا آئی کیو لیول زیادہ اچھا رہا جو ہفتے میں دو بار یا اس سے زیادہ بار مچھلی کھاتے ہیں۔













