سیشن عدالت نے شاہ زیب خان قتل کیس میں متاثرہ خاندان کی جانب سے معاف کیے گئے ملزمان کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت میں سماعت کے دوران کیس میں ملوث 4 ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور،سجاد تالپور اور غلام مصطفی لاشاری پیش ہوئے۔

عدالت کے جج امداد حسین کھوسو نے شاہ زیب کے اہلخانہ اور شاہ رخ جتوئی کے درمیان سندھ ہائی کورٹ اور ضلعی و سیشن عدالت میں پیش کی گئی صلح نامے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ میں دئیے گئے فریقین کے دلائل اور قانونی نقات کی بھی طلب کرلیے۔

مزید پڑھیں: شاہ زیب قتل کیس: سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

تاہم بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 2012 میں ڈیفنس کے علاقے میں 20 سالہ نوجوان شاہ زیب کو قتل کرنے والے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو 24 دسمبر کو عدالت کی منظوری کے بعد ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا تھا’۔

شاہ زیب کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ عدالت سے باہر ملزمان کے خاندان سے مصالحت کرچکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY