جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے اہم ملاقاتیں کیں۔

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی ملاقاتیں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور جے یو آئی کے سربراہ نے جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کے احیاء کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مال روڈ جلسے میں پارلیمنٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی مذمت کی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔ سیاسی جماعتوں نے منفی زبان استعمال کرکے عوام کے نمائندہ ادارے کی توہین کی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا

SHARE

LEAVE A REPLY