بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سات مسلم انتہا پسندوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ ان ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سن دو ہزار پندرہ میں ایک صوفی درگاہ کے ایک محافظ کو ہلاک کیا تھا۔
شمالی شہر رنگ پور کے دفتر استغاثہ سے وابستہ راتیش چندرا بھومک نے اتوار کے دن صحافیوں کو بتایا کہ یہ تمام جنگجو ’جماعت مجاہدین بنگلہ دیش‘ کے رکن تھے۔
ان کے بقول چھ ملزمان کو عدالت میں سزا سنائی گئی جبکہ ایک کو اس کی عدم موجودگی میں، کیونکہ وہ ابھی تک مفرور ہے۔ ممنوعہ ’جماعت مجاہدین بنگلہ دیش‘ کے رکن تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہی بتایا جاتا ہے۔












