پاک فوج کا ضم شدہ اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

0
748

پاک فوج نے ضم شدہ اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

پاک فوج کا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں مشترکہ فلیگ مارچ 8 فروری کو جنرل الیکشن کے حوالے سے تھا۔

فلیگ مارچ میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں سمیت فرنٹیئر کور، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے منتظمین نے حصہ لیا، فلیگ مارچ کا مقصد جنرل الیکشن میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں پُرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے پُرعزم اور ہمہ وقت تیار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY