پاکستان کرکٹ بورڈ نے کامیاب پاکستان سپر لیگ کے بعد ویسٹ انڈیز کے تین ٹی 20 انٹر نیشنل کے لئے ٹکٹوں کی قیمتیں نصف کردی ہیں۔ جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے سے کم کرکے پانچ سو روپے کر دی گئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پیر کی شب بارہ بجے سے ٹکٹ آن لائن فروخت ہورہے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ، سیریز کا پہلا میچ یکم اپریل ، دوسرا2 اور تیسرا 3 اپریل کو ہوگا۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق وی آئی پی ، حنیف محمد، جاوید میاں داد، اقبال قاسم، نسیم الغنی انکلوژر کے ٹکٹ پانچ ہزار روپے میں فروخت ہوں گے۔ وسیم اکرم ، عمران خان، ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ دو ہزار روپے ، فرسٹ کلاس آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژر کے ٹکٹ ایک ہزار روپے جبکہ وسیم باری، انتخاب عالم اور محمد برادران کے ٹکٹ پانچ سو روپے میں فروخت ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ فائنل میں سب سے مہنگا ٹکٹ بارہ ہزار روپے تھا جس میں تماشائیوں کو کھانے چائے اور مشروبات کی سہولت بھی دی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY