روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے مطابق شام کو ایس 300 طرز کے جدید میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی بھی معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

امریکا، فرانس اور برطانیہ کے میزائل حملوں کے بعد روس نے کہا تھا کہ وہ شام کو جدید میزائل فراہم کر سکتا ہے۔ ایک روسی سفارت کار کے مطابق اسرائیل نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کو جدید میزائل فراہم نہ کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY