افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی صوبے بغلان کے ایک ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔
صوبائی پولیس کے سربراہ اکرام الدین صریح نے بتایا کہ منگل کی صبح طالبان حملہ آوروں نے بغلان کے ضلع تالہ و برفک میں مقامی انتظامیہ کے دفاتر والے کمپاؤنڈ پر قبضہ کر لیا۔
اس دوران طالبان کی سرکاری سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی بھی شروع ہو گئی۔ اطراف کو پہنچنے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں صوبائی پولیس کے سربراہ نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔












