سابق آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل (ر)اسد درانی کی کتاب پر فوج نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے گئے ہیں ، اسد درانی کو بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کے لئے جی ایچ کیو طلب کیاجارہاہے۔
اسد درانی کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔
عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔













