ویسٹ انڈیز کے خلاف فنڈریزر ٹی20 کےلیے بوم بوم شاہد آفریدی کو ورلڈ الیون کا کپتان مقرر کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کی کپتانی پہلے انگلش ون ڈے ٹیم کے قائد ایون مورگن کے سپرد کی گئی تھی تاہم مورگن کے ان فٹ ہونے کے باعث شاہد آفریدی کواب لارڈز فنڈریزر ٹی 20کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے جو 31مئی کو کھیلا جائےگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ انگلش کپتان ایون مورگن دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہونے کے باعث ان فٹ ہیں جو انہیں 27مئی کو رائل لندن ون ڈے کپ کے میچ کے دوران ہوئی تاہم ورلڈ الیون اسکواڈ میں ان کی جگہ اب وکٹ کیپر بیٹسمین سیم بلنگز کو شامل کرلیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کے14رکنی اسکواڈ میں شاہد آفریدی کپتان، دنیش کارتھک، مچل مکیلگن، تھسارا پریرا، لیوک رونکی، راشد خان، شعیب ملک ، تمیم اقبال، سندیپ لامیچان، عادل راشد، محمد شامی، سیم کرین، سیم بلنگزاور تائمل ملز شامل ہیں۔

اس سے قبل شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کی کوشش میں تھے جس کے لیے انہیں 3سے 4ہفتے درکار تھے اور خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ لارڈز فنڈریزر ٹی 20 کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اس کے بعد میں سوشل میڈیا پرآفریدی کی جانب سے ایک پیغام جاری کیاگیا تھا کہ وہ ورلڈ الیون کی جانب سے ویسٹ انڈیز کےلیے فلڈ ریلیف فنڈریزر ٹی 20 ضرور کھیلیںگے۔

2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والےشاہد آفریدی اب ایک بار پھر کسی انٹرنیشنل میچ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے تاہم آفریدی پاکستان سپر لیگ تھری سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY