بحران کے شکار ملک ليبيا کے مختلف سياسی دھڑے ملک ميں عام انتخابات کے ليے دس دسمبر کی تاريخ پر متفق ہو گئے ہيں۔

فرانسيسی دارالحکومت پیرس ميں ہونے والی کانفرنس ميں ليبيا کے چار مختلف اور سب سے طاقت ور اور با اثر سياسی گروپوں کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کيا کہ اليکشن کے نتائج کو تسليم کيا جائے گا اور اس پر بھی کہ رائے دہی کے عمل کے ليے سکيورٹی کے سخت انتظامات کيے جائيں گے۔

سابق آمر معمر قدافی کی سن 2011 ميں ہلاکت کے بعد سے ليبيا سياسی انتشار کا شکار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY