روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یورپی یونین کے ساتھ مضبوط سیاسی تعاون کی وکالت کی ہے۔ پوٹن کے بقول روس کو ایک خوشحال اور پھلتی پھولتی یورپی یونین میں دلچسپی ہے، جو ایک اہم اقتصادی ساتھی بھی ہو۔

پوٹن نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ روس قوم پرست یورپی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھا کر یورپ کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ روسی صدر آج منگل کو آسٹریا اور سابق سوویت یونین کے مابین گیس کی ترسیل کے معاہدےکے پچاس سال پورے ہونے کے موقع پر ویانا پہنچ رہے ہیں۔

دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد آسٹریا کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY