پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا ۔

ایڈنبرا میں کھیلے جانے والے میچز کے لئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ،جبکہ انگلینڈ کے خلاف اسکاٹ لینڈ نے کامیابی حاصل کرکے پاکستان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلنے کا تجربہ نہیں نئے کھلاڑی ہیں اور ہوم گراونڈ پر سب کو ایڈوانٹیج حاصل ہوتا ہے اس لئے کوئی بھی غلطی نہیں کی جاسکتی ، پوری ٹیم فوکسڈ ہوکر کھیلے گی

SHARE

LEAVE A REPLY