نواز شریف بمقابلہ نواز شریف اور نواز شریف صدر منتخب

0
471

وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں ،الیکشن کمیشن کمیٹی کے چیئرمین چودھری جعفراقبال نےان کی کامیابی کا اعلان کیا ۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میںمسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا چھٹا اجلاس ہوا ،جس میں پارٹی صدر ،چیئرمین ،نائب صدر ،فنانس سیکریٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر انتخابات ہوئے۔

الیکشن کمیشن کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سےوزیراعظم نوازشریف کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونےکے اعلان کے بعد پارٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم نوازشریف کے مدمقابل بلوچستان کے سربردار پرنس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،جن کے کاغذات پارٹی ممبران کی لسٹ میں موجود نہ ہونے پر مسترد کردئیے گئے

SHARE

LEAVE A REPLY