عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسفندیار ولی نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے ۔

چارسدہ کے علاقے تنگی میں خطاب کے دوران اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے ان پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں وہ ثابت کریں ورنہ عدالت جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کوعوام بلےکو دریا برد کرکےمیانوالی بھیج دیں گے ،مولانا فضل الرحمٰن نےنواز شریف کو چین ٹیلی فون کرکےفاٹا انضمام بل پارلیمنٹ سےرکوایا ۔

اسفندیار ولی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن نےنواز شریف سےنفاذ شریعت کیلئےکبھی مطالبہ نہیں کیا،سراج الحق اور فضل الرحمٰن کو ہر 5سال بعد اسلام یاد آجاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY