تھائی لینڈ میں حکام کے مطابق امدادی کارکنوں نے غاروں کے سلسلے کے اندر پھنسے ہوئے بقیہ آٹھ بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کا کام دوبارہ شروع کیا ہے اور امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید چار بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔

اس طرح باہر نکالے جانے والے افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جبکہ پانچ افراد اب بھی غار میں موجود ہیں۔

امدادی کارکنوں نے چار بچوں کو اتوار کو باہر نکالا تھا تاہم رات کو ایئر ٹینک دوبارہ بھرنے کے لیے آپریشن روک دیا گیا تھا۔

یہ بچے تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی کے معروف غار تھیم لوانگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY