افغان دارالحکومت ميں اتوار کے روز ہونے والے ايک خود کش حملے ميں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ہيں۔

کابل پوليس کے ايک ترجمان حشمت استانکزئی نے بتايا کہ خود کش حملہ آور نے ديہی علاقوں ميں ترقی کی نگران وزارت کے باہر مقامی وقت کے مطابق تقريباً شام ساڑھے چار بجے خود کو اڑا ليا۔

ہلاک شدگان ميں شہری اور سکيورٹی اہلکار شامل ہيں۔ فی الحال کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY