مصر کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک عدالت نے 75 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ ان میں کالعدم اخوان المسلمون کے اعلیٰ سطحی اراکین بھی شامل ہیں۔ ان کو سن 2013 میں ایک دھرنے میں شرکت کرنے کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔ عدالت نے اتنی بڑی تعداد میں دی گئی موت کی سزا پر ملکی مفتیٴ اعظم کی رائے طلب کی ہے۔ دھرنے میں ملوث ملزمان کی تعداد 739 تھی۔ ان میں تحلیل شدہ مذہبی و سیاسی تنظیم اخوان المسلمون کے سپریم لیڈر محمد بدیع بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومتی اخبار الاحرام کے مطابق رواں برس آٹھ ستمبر کو چھ سو سے زائد افراد کی سزائے موت پر عمل کیے جانے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY