لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت میں خرابی کے باعث اسپتال داخل کرا دیا گیا۔
دلیپ کمار کو چھاتی میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بالی وڈ لیجنڈ کے ذاتی ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں پرستاروں سے دلیپ کمار کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
پچانوے سالہ اداکار کو پچھلے سال بھی سانس میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔













