امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شمالی کوریا کے مختصر دورے کے بعد جنوبی کوریا پہچ گئے ہیں۔ اتوار کے دن انہوں نے پیونگ یانگ میں کمیونسٹ رہنما کم جونگ ان سے ملاقات میں جوہری عدم پھیلاؤ اور امریکا اور شمالی کوریا کے مابین دوسری سمٹ منعقد کرانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

پومپیو نے کہا کہ ان کا یہ دورہ شاندار رہا۔ ہفتے کے دن انہوں نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ واشنگٹن حکومت خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وہ اس دورے کے دوران جنوبی کوریا اور چین بھی جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY