معرو ف ٹی وی شو ” سی آئی ڈی “ کو بند کرنیکا فیصلہ

0
2072

سی آئی ڈی کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے جو مسلسل 21 سالوں سے شائقین کے دل ودماغ پر قبضہ جمائے ہوئے ہے تاہم اب اسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو سی آئی ڈی کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ شو کو 21 سال بعد بند کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔میڈیا پورٹس کے مطابق سی آئی ڈی کو بھارت کا سب سے زیادہ نشر ہونے والے شوکا اعزاز بھی حاصل ہے۔ جب کہ سی آئی ڈی کے مرکزی کرداروں اے سی پی پردیومن، ابھیجیت اور دیا بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہیں۔

چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی کی ٹیم اور فائر ورکس پروڈکشن کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا شو کی آخری قسط 27 اکتوبر کو نشر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سی آئی ڈی کی پروڈکشن ٹیم نے نئے سیزن کے ساتھ دوبارہ واپس آنے کا عندیہ بھی دیا ہے جس میں پہلے سے زیادہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اقساط پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1997 میں نشر کی گئی تھی اور اب تک اس کی 1500 اقساط نشر کی جاچکی ہیں، دیا کا کردار ادا کرنے والے اداکار دیانند شیٹی نے شو بند ہونے کی وجہ چینل کے ساتھ مسائل کوبتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی شو کے بند ہونے کا اچانک پتہ چلا۔

SHARE

LEAVE A REPLY