امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں امریکی جیل گوانتانامو بے میں قید کئے جانیوالے طالبان کے پانچ نامور اراکین نے قطر میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر میں شمولیت حاصل کرلی۔

اخبار کے مطابق ان ممبران کو سال 2014 میں افغانستان میں طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے جانیوالے ایک امریکی فوجی کی رہائی کے عوض گوانتانامو سے رہا کیا گیا تھا۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان میں طالبان آرمی کے سابق سربراہ محمد فضل بھی شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق قطری حکام برسوں سے طالبان فائیو کے نام سے معروف ان ممبران کو سیاسی امن عمل کا حصہ بنانے کے لئے امریکا کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم وائٹ ہاوس اور قطری حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY