حکومت نے صوبہ پنجاب میں سیکورٹی کی صورت حال کے پیش نظر پولیس اوررینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا۔ لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر حکومتی احکامات پر پولیس کا دھرنا دینے والوں (نقص امن کا سبب بننے والوں) کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں اور تمام شہروں میں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ144پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس سربراہوں کو ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد پولیس نے لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
لاہور میں آپریشن کیلئے پنجاب رجمنٹ اور رینجرز کوروانہ کردیا گیا ہے، احتجاج کرنے والے کارکنوں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔












