وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت جاری اخراجات میں 10 فیصد بچت کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ نے مالی سال 2018-19 کےلئے کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی اسامیوں کی تخلیق اور ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔
گاڑی خریدنے کے لئے وزارت خزانہ سے این او سی کا حصول لازمی قرار دیا گیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن مقاصد کےلئے گاڑیاں خرید سکیں گے۔
گاڑیوں کی خریداری، آسامیوں کی تخلیق سے متعلق 4 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جبکہ مجاز افسران کو صرف ایک اخبار کی اجازت ہوگی۔
وزارت خزانہ نے تمام سیکریٹریز کو بچت کےلئے حکمت عملی مرتب کرنےکی ہدایت کی اور دسمبر تک بچت کے حوالے سے حکمت عملی پیش کی جائے گی۔
اخراجات سے متعلق وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔












