وڈیوگیمز یادداشت کی کمزوری کاعلاج

0
35

وڈیوگیمززیادہ کھیلنے پربچے بسااوقات تنقید کی زدمیں رہتےہیں تاہم بزرگوں کیلئے یہ گیمز علاج کاسبب بھی ہیں ۔ ڈاکٹرز کہتےہیں بھول جانے کی بیماری پرقابو پانے اوریاداشت کی بہتری کے لیے وڈیوگیمز اورورزش بہترین علاج ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 20 سے 30لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض کا شکار ہیں ۔ بروقت علاج نہ ہوتو یاداشت مکمل طورپرکھوجانے کاخدشہ بھی ہوتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وڈیو گیمز کھیلتےہوئے مریض کی توجہ زیادہ دیر تک ایک کام کی طرف رہتی ہے اوراس کے دماغ کے سست پڑ جانےوالے خلیے بہتراندازمیں کام کرناشروع کردیتےہیں۔

یاداشت کی کمزوری کے شکار افراد کہتےہیں ایکس باکس گیمز کھیلنے اور ورزش سے ان کی یاداشت میں بہتری آئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY