ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس فتح کے بعد گرین شرٹس کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹ پر 163سکور کیا اور اب پاکستان کو جیت کے لیئے 164 کا ھدف ملا ہے
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں زمان خان کی جگہ پر نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی کپتان ٹام لیتھم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں چیڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، جمی نیشم، رچن رویندرا، ایڈم ملن، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور بین لسٹر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے باآسانی کامیابی سمیٹی تھی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پہلے میچ کی طرح لگ رہی ہے، کنڈیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور بوئس نے کیا، اپنے کیریئر کا 50 واں ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی نے انہیں شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔بیٹر نے 7 سکور کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ول ینگ 15 گیندوں پر 17 سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران ڈیرل مچل نے جارحانہ انداز اپنایا اور 26 گیندوں پر 33 سکور باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 2 چوکے اور ایک شامل تھا، فاسٹ باؤلر کا نشان بن گئے۔
اس دوران کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم 49 گیندوں پر 64 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث نے وکٹ حاصل کی، بیٹر نے اپنی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔
کیویز کو چھٹا نقصان جیمی نیشم کی صورت میں اٹھانا پڑا، آل راؤنڈر 6 گیندوں پر 10 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 163 رنز بنائے۔ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے ایک شکار کیا۔











