نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے؟
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایک ایپکس سویلین کمانڈ کمیٹی ہوتی ہے جو کئی معاملات کی نگرانی کرتی ہے جس میں سب سے اہم ترین پاکستان کے نیوکلئیر آرسینل کے کنٹرول اور آپریشنل کمانڈ کی نگرانی بھی کرنا شامل ہے۔
یہ ایک متحدہ ملٹری کمانڈ کا ایک سٹرکچر ہے جو وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص خطرات جیسا کہ ملٹری، نیو کلئیر، کیمیکل، بائیولوجیکل حملوں کے خطرات وغیرہ کے بارے آگاہی دیتا ہے اور ان خطرات سے بروقت نمٹنے سے متعلق بھی آگاہ کرتا ہے۔
وزیراعظم اس کمانڈ اتھارٹی کے چیئرمین ہوتا ہے۔ اس اتھارٹی کے قیام کی ضرورت اس وقت پیش آئی تھی جب 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔













