بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی طرف سے اس کے تفتیشی ماہرین کی ایک ٹیم سری لنکا بھیجی جا رہی ہے۔ ان میں وہ ماہرین بھی شامل ہیں، جو کسی تباہی کے بعد ہلاک شدگان کی شناخت کرتے ہیں۔
فرانسیسی شہر لیوں میں انٹرپول کی طرف سے آج پیر کو بتایا گیا کہ ماہرین کی یہ ٹیم سری لنکا میں ایسٹر سنڈے کو کئی مقامات پر ہوئے بم دھماکوں کی چھان بین میں مقامی تفتیشی حکام کی مدد کرے گی۔ ان خود کش بم حملوں میں تقریباﹰ تین سو افراد ہلاک اور چار سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔












