الیکشن 2024: پولنگ کے نتائج کی تاخیر باعث تشویش بن گئی

0
779

پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے لیکن رات گئے تک نتائج کی سست روی باعث تشویش بن گئی ہے

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنزکے دروازے شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے تاہم 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ جیو نیوز کی ویب سائٹ پر پاکستان کے 2024 کے انتخابی نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو جیو نیوز الیکشن پورٹل اور جیو نیوز ویب سائٹ پر کلک کریں۔

اگر آپ یوٹیوب پر لائیو اپ ڈیٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو انتخابی نتائج کے بارے میں جاننے کے لیے بہترین جگہ جیو نیوز یوٹیوب ہے۔

اس کے علاوہ لائیو انتخابی نتائج اور دیگر متعلقہ اپ ڈیٹس کے لیے جیو نیوز اینڈرائیڈ موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا جن کی تعداد 17 ہزار 816 ہے۔

عام انتخابات کیلئے جاری پولنگ کے دوران ملک بھر میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر کو قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر دیا گیا، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم تھا۔

پنجاب میں گوجرنوالہ، چکوال اور صادق آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران دو افراد جبکہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بھی جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔

آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں این اے 194 میں ووٹ کاسٹ کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں کے بنیادی مرکز صت 12 ایم پی آر میں ووٹ کاسٹ کیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل
پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی جو پولنگ کا وقت ختم ہونے تک معطل رہی۔

SHARE

LEAVE A REPLY