جرمنی اور متحدہ عرب امارات دہشت گردی کے خلاف اور یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ اعلان جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیاں کی گزشتہ روز برلن میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
اس ملاقات کے بعد جاری ہونے والے 46 نکاتی اعلان میں تاہم جرمنی کی طرف سے سعودی عرب کو دفاعی برآمدات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ساتھ 2015ء سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔












