اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ مانچسٹر میں آج ورلڈ کپ 2019 کا 34 واں میچ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی باری کی شروعات اس کے اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بالنگ اٹیک شیلڈن کوٹریل نے کیا۔

دونوں بیٹسمین تیزی سے اسکور کو آگے بڑھاتے نظر آئے یہاں تک کہ ابتدائی 6 اوورز میں ہی اسکور بغیر کسی نقصان کے 29 رنز ہوگیا۔ اس وقت راہول 10 اور روہت 18 رنز پر کھیل رہے تھے۔

تاہم اسی اوور میں روچ نے روہت کو شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ وہ 18 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ کے لئے ویسٹ انڈیز کو 98 رنز تک انتظار کرنا پڑا۔ کے ایل راہول 48 رنز پر کھیل رہے تھے کہ جیسن ہولڈر نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔ ان کی جگہ وجے شنکر بیٹنگ کرنے آئے۔

22 ویں اوور میں بھارت کا اسکور 100 ہوگیا لیکن وجے شنکر اس میں کوئی اہم کردار ادانہ کرپائے۔ انہیں 14 رنز پر روچ نے ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ دوسرے جانب ویراٹ 55 بالوں پر نصف سنچری کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسرے اینڈ پر ان کا ساتھ کیدر جادیو دے رہے تھے۔

روچ اور ہوپ نے ہی جادیو کی وکٹ لی جبکہ وہ اب تک چار میں سے تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔ جادیو کو بھی روچ نے 7 رنز پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ ان کی جگہ ایم ایس دھونی بیٹنگ کرنے آئے۔

ٹیم پوزیشن : ویسٹ انڈیز نے اب تک اس ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک ہی میچ میں اسے کامیابی ملی ہے۔ یہ میچ اس نے پاکستان کے خلاف جیتا تھا۔

ادھر بھارت ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ اس نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

آج کا میچ جیتنے کی صورت میں بھارت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلے گا، اس لئے یہ میچ اس کے لئے بہت اہم ہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم: کرس گیل، سنیل امبریس، ، شائی ہوپ، ، نکولس پورن، جیسن ہولڈر،، شمرون ہیٹمیئر، کارلوس بریتھ ویٹ، فبیان الین، کیمر روچ، شیلڈن کوٹریل اور اوشان تھومس ۔

بھارتی ٹیم: روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، وجے شنکر، ایم ایس دھونی، ہاردک پانڈیا، کیدر جادیو، کلدیپ یادو، یوزوندرا چہل، محمد شامی اور جسپریت بمراہ ۔

SHARE

LEAVE A REPLY