یورپی یونین نے ایران کی ایئر لائن ’آسمان‘ کے طیاروں کے یورپی فضاؤں میں اڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی اس کمپنی پر سلامتی کے تحفظات کے حوالے سے عائد کی گئی ہے۔
یہ ایئرلائن یورپی یونین کے ممالک میں براہ راست خدمات فراہم نہیں کرتی لیکن کچھ یورپی ممالک میں اس کے آپریشنز جاری تھے۔ اس پیشرفت کو ایران کی ہوا بازی کی صنعت کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ تہران حکومت اپنی ایوی ایشن میں اصلاحات کی کوششوں میں ہے۔












