کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات بحال ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن اور تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹہائزر آج شنھگائی پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی ملاقات چینی نمائندوں سے ہو گی جس کی سربراہی نائب وزیر اعظم لیو ہی کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک برس سے امریکا اور چین تجارتی جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں جس کے آغاز کی وجہ امریکی صدر کی طرف سے چینی اشیاء کے خلاف اضافی ٹیکسوں کا نفاذ بنا۔












