بھارتی حکومت کے فیصلے پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ ’ آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئین کا قتل کردیا ہے۔

پی ڈی پی کے رکن میر محمد فیاض نے احتجاجاً راجیا سبھا میں بھارتی آئین پھاڑ ڈالا۔

راجیہ سبھا میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ کو اپوزیشن کی شدید مخالفت اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے

ایوان میں شور شرابا ہوا، اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہم بھارتی آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل35 اے اور 370 میں تبدیلی سے مودی سرکاری نے بھارتی آئین کا قتل کردیا ہے۔

غلام نبی آزاد نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنی جانوں سے بھارتی آئین کی حفاظت کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY